ابنا: پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیشن کےترجمان نےمزیدکہاکہ امریکہ اوربعض مغربی ممالک کی جانب سےدہشتگرد گروہ ایم کےاو اور پژاک کی حمایت ملت ایران کےلئےقابل برداشت نہيں ہے اس لئے پارلیمنٹ عوام کےحقوق کادفاع کرتےہوئے امریکہ کےجرائم پیشہ حکام پرپابندی عائدکرتی ہےاورانھیں اشتہاری مجرم قراردیتی ہے۔واضح رہےکہ آج چھبیس امریکی حکام پرپابندی اور انھیں اشتہاری مجرم قراردینےکابل بغیرکسی مخالفت کےپارلیمنٹ میں منظورکیاگیا۔ اس بل کےمطابق ایران کی وزارت خارجہ امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالی کی رپورٹ پیش کرنےکی پابند ہوگی اورپارلیمنٹ کےقومی سلامتی کمیشن میں ہر سال امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالی کاجائزہ لینےکےلئےذرائع ابلاغ کی موجودگی میں اجلاس بلایاجائےگا۔جلالی نےدوسرےاسلامی ملکوں سےبھی مطالبہ کیاکہ وہ امریکی جرائم کامقابلہ کرنے کےلئےامریکی حکام کواشتہاری مجرم قراردینےاوران پرپابندی عائدکرنےکابل پیش کرکےاسی جیسےقانون کی منظوری اپنےایجنڈےمیں شامل کریں۔............/169
23 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 255390
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کمیشن کےترجمان کاظم جلالی نےکہاہےکہ امریکہ دوسروں پرالزام لگاکرعلاقےمیں اپنےجرائم پرپردہ ڈالناچاہتاہے۔